اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2016 - 13:28

افغان سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 32 وہابی دہشت گرد ہلاک اور18 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسزنے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے2 پاکستانیوں سمیت5 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 32 وہابی دہشت گرد ہلاک اور18 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسزنے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے2 پاکستانیوں سمیت5 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے۔  اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبہ قندھارمیں افغان نیشنل فورسزکی کارروائیوں میں طالبان دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کے دوران 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں آپریشن کے دوران 5 شدت پسند ہلاک اور7 دیگرزخمی ہوگئے۔ فورسزنے صوبہ جاؤزجان میں2 بھائیوں کو دھماکہ خیز موادکے ہمراہ گرفتارکرلیا۔ افغان حکام کے مطابق دونوں مشتبہ افراد نے  پاکستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ صوبہ ننگرہارمیں 2 پاکستانی دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاگیاہے۔