مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (نون ) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم بلدیو کمار سمیت 6 ملزمان کو بونیر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان اور بہروز خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر کے قتل کا اعتراف کیا جب کہ دیگر 4 ملزمان نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ سورن سنگھ کو گزشتہ ماہ بونیر میں ان کے گھر کے پاس گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا، سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما بلدیو کمار اور مسلم لیگ (ن) کے تحصیل ناظم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2016 - 15:35
پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (نون ) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔