اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2016 - 13:48

شام کے شہر حمص کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حمص کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں سنگین مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔ داعش دہشت گرد گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ادھر آزاد سیرین فورسز اور داعش کے درمیان لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔