مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نےاین بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ بعید نہیں ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بن گئے تو دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کریں گے۔ اس نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ اگر چہ خطرناک ہے لیکن داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2016 - 17:13
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ بعید نہیں ہے۔