اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2016 - 17:00

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 زائرین شہید اور 39 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 زائرین شہید اور 39 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے اس بم دھماکے میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنایا ، دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے موقع پر پہنچ کر بم دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا اور داخلی و خارجی راستے بند کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔