ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شوگر کی بیماری انسان کو سماعت سےبھی محروم کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق  شوگر کی بیماری  انسان کو سماعت سےبھی محروم کرسکتی ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹائپ 2 شوگر سماعت سے محرومی کا باعث بن سکتی ہے اور تحقیق کے دوران اس کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے ہیں کہ شوگر کے مریضوں میں سے اکثر کو سماعت کے مسائل کا سامنا ہے۔ سنی ڈاؤن اسٹیٹ میڈیکل سینٹر کی خاتون محقق کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران شوگر اور سماعت کی محرومی کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا اگرچہ سب مریضوں میں یہ بیماری موجود نہیں تھی۔

محقق کے مطابق شوگر لیول 2 سماعت سے محرومی زیادہ عمر کے لوگوں میں ہونے کا خدشہ زیادہ پایا گیا ہے جب کہ بعض محققین کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیوں کہ سماعت سے محرومی شوگر کی قسم کے لحاظ سے مختلف مریضوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔