مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مظفر گڑھ کے علاقہ سناواں میں جھونپڑی میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سناواں میں بانسوں سے بنے مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا کر جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق جھونپڑی میں 3 خاندان رہائش پذیر تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ حامد، 5 سالہ نورین ، 30 سالہ آمنہ مائی، 7 سالہ ارسلان ، 13 سالہ ہانیہ اور4 سالہ طاہر عباس شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2016 - 16:59
پاکستان میں مظفر گڑھ کے علاقہ سناواں میں جھونپڑی میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔