پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ  سراج الحق نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف فوری تحقیقات شروع کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرے جبکہ اس کے پاس سزا دینے کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔