پاکستانی انٹیلی جنس ایجنس اور پولیس ذرائع کے مطابق افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے ہیں، جن میں سے 2 نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ خود کش حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنس اور پولیس ذرائع کے مطابق  افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے ہیں، جن میں سے 2 نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ خود کش حملے کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  حملہ آوروں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور ان کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق معلومات انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے حاصل کی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار پنجاب بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی بی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، بازاروں، پارکس، فوڈ اسٹریٹس اور شاپنگ مالز کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی میں اضافہ کریں۔