مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے سے 50 بھوکے ،پیاسے پنجروں میں بند بندروں اور 3کچھوﺅں کو بازیاب کرالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے یہ کارروائی انٹرنیشنل جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کے کہنے پر کی ،بندروں کو سرکس والوں نے کرتب دکھاتے کے لئے رکھا ہوا تھا ، تماشائیوں نے بندروں کی حالت زار دیکھ کر جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کو آگاہ کر دیا،کچھ جانور ایسے بھی تھے جن کے سر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے بہت بڑے ہو چکے تھے، جانوروں کو خوراک بھی ٹھیک طرح سے نہیں دی جا رہی تھی،سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک کرے، انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 96بندر تھے جن میں سے 46ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا20ویٹرنری کے طالبعلم ان بندروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ان کی خوراک کا بندوبست کر رہے ہیں۔بندروں کی صحت بہتر ہونے پر ان کو پریٹوریا کی نرسری میں چھوڑ دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 25 اپریل 2016 - 13:09
ریسکیو اہلکاروں نے جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے سے 50 بھوکے ،پیاسے پنجروں میں بند بندروں اور 3کچھوﺅں کو بازیاب کرالیا ہے۔