مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیائی پارلیمنٹ کے سربراہ عقیلہ صالح نے لیبیا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے بنغازی شہر کی تعمیر نو پر تاکید کی ہے۔
لیبیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے لیبیا کے شہریوں پر زوردیا کہ وہ وہابی دہشت گردوں پر غلبہ پانے کے لئے فوج کی مدد کریں اس نے کہا کہ لیبیا کی فوج کئی محاذوں پر وہابی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے اور لیبیائی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے۔