مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دررہ ترکی کے باعث پانامہ لیکس پر کمیشن کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں اور وطن واپسی کے بعد حکومتی خط کا جائزہ لیں گے۔ دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کمیشن کا فیصلہ چیف جسٹس انور ظہر جمالی ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم چیف جسٹس آج ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اور وہ وطن واپسی پر یکم مئی کو دوبارہ اپنے عہدے کا جارچ سنبھالیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2016 - 14:13
پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دررہ ترکی کے باعث پانامہ لیکس پر کمیشن کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔