مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل اور صوبہ ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 31 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل ، صوبے ننگر ہار اور ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 31 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے ۔ دوران کارروائی دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ زخمی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2016 - 13:00
افغان دارالحکومت کابل اور صوبہ ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 31 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔