پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اقلیتی امور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اقلیتی امور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔  پیر بابا پولیس کے مطابق سورن سنگھ ضلع بونیر میں پیر بابا میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد  نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سورن سنگھ کو سر اور آنکھوں پر گولیاں لگی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سورن سنگھ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔ سورن سنگھ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سرگرم رکن تھے جبکہ اقلیتی امور کے محکمے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بھی تھے۔