مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ مئی کے مہینے میں ہیروشیما کا دورہ کریں گے۔ جاپانی اخبار نیکئی کے مطابق امریکہ نے 71 سال قبل ہیروشیما پر ایٹمی بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نام کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ 27 مئی کو ہیروشیما کا دورہ کریں گے جبکہ جاپانی حکام نے ابھی اس خبر کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا۔