پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 پولیس اہلکار ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو 20 ، 20 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 پولیس اہلکار ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو 20 ، 20 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے اورنگی 15 نمبر اور بنگلا بازار میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات 3 اہلکاروں کو 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 8 افراد نے نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تاہم حملے میں پولیو ورکرز محفوظ رہے۔ بعدازاں حملہ آور کچھ فاصلے پر موجود پاکستان بازار تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکارہلاک ہوگئے جس کے بعد ضلع غربی میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں لائے گئے ساتوں اہلکار دم توڑ گئے ہیں ۔جن کی شناخت غلام رسول، غازی خان، دائم الدین، محمداسماعیل، رستم، گل خان اور وزیر کے نام سے ہوئی ہے ۔