اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2016 - 13:21

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ موگرینی نے شام کے علاقہ گولان کے بارے میں اسرائیلی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل گولان کے علاقہ کا مالک نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی یورپ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے شام کے علاقہ گولان کے بارے میں اسرائیلی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل گولان کے علاقہ کا مالک نہیں ہے۔

موگرینی نے کہا کہ اسرائیلی سرحدوں کا معین 1967 میں ہوچکا ہے اور اس کے بعد ہونے والے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین کے لئے اسرائیل کا دعوی قابل قبول نہیں ہے۔

اس سے قبل جرمنی نے بھی گولان کے بارے میں اسرائیلی وزير اعظم کے بیان کو رد کردیا تھا۔ اسرائيلی وزیر ا‏عظم نے کہا تھا کہ  گولان پر اسرائیل کا دائمی قبضہ رہےگا۔