اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2016 - 22:51

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے سمنان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی طاقت کے سامنے سرجھکانے والی نہیں ایرانی عوام نے، اسلام فوبیا اور ایران فوبیا کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین  حسن روحانی نے سمنان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم  کسی طاقت کے سامنے سرجھکانے والی نہیں ایرانی عوام نے، اسلام فوبیا اور ایران  فوبیا کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  صوبہ سمنان میں ایک  عظیم عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کی زنجیر ٹوٹ چکی ہے اور آج ایران کے عالمی بینکاری رابطے یکے بعد دیگرے بحال ہوتے جارہے ہیں،ایران کی برآمدات کا راستہ کھل گیا ہے، البتہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے ہر قسم کے علاقائی اور بین الاقوامی دباؤ اور پابندیوں پر غلبہ پا لیا ہے اور بڑی طاقتوں اور صیہونیوں کی جانب سے اسلامفوبیا اور ایران فوبیا کی کوششوں کو پوری طرح بے اثر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف ، سلامتی کونسل کی چھ اور آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کی بارہ قراردادیں یکے بعد دیگرے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دی گئیں، ایران کی عظیم قوم نے ایٹمی میدان میں ایک عظیم اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی قوم کسی طاقت کے سامنے سرجھکانے والی نہیں انھوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں کسی سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہے اور نہ ہ دفاعی معاملات پر کوئی سودا کیا جاسکتا ہے۔