مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بارسلونا کے نواحی شہر سانت بوئی میں پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بچی کا گلا دبا کر ہلاک کردیا۔ پاکستانی خاتون کے اس بچی کے علاوہ بھی تین بچے ہیں،خاتون ان کو بھی ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔بیٹے نے فون کر کے پولیس کو اطلاع دی ،جب پولیس گھر پہنچی تو بچی مردہ حالت میں پڑی تھی پولیس کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہے۔ پویس نے خاتون کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2016 - 16:25
بارسلونا کے نواحی شہر سانت بوئی میں پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بچی کا گلا دبا کر ہلاک کردیا۔