مہر خبررساں ایجنسی نے النہار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق ایلچی اخضر ابراہیمی نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے اہم کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نےعراق میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو جنم دیا اور اس کو تعاون فراہم کیا۔ اخضر ابراہیمی نے کہا کہ یہ امریکی تھے جنھوں نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم اور اس کے زیر نظر دیگر دہشت گرد تنظیموں کو عراق میں تشکیل دیا۔
اخضر ابراہیمی نے جنیوا میں شام کے بارے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کرکے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینا چاہیے۔