موریشس کی صدر ڈاکٹر امینہ فردوس پاکستان کے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موریشس کی صدر ڈاکٹر امینہ فردوس پاکستان کے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے صدر امینہ فردوس کا استقبال کیا، اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ارکان بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق بعد ازاں ماریشس کی صدر ڈاکٹرامینہ فردوس اسلام آباد روانہ ہوئیں جہاں ہوائی اڈے پر وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔موریشس کی صدر کے ہمراہ 8 رکنی وفد بھی ہے، ان کی صدر ممنون حسین سے ملاقات طے ہے۔ڈاکٹر امینہ فردوس کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ، توانائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  ڈاکٹر امینہ فردوس موریشس کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔