ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 41افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 41افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  زلزلے کی وجہ سے ایکواڈور کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت 41افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زلزلے کے باعث رابطہ پل سمیت کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئی جبکہ متعددعلاقوں میں موبائل فون سروس اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ۔زلزلہ  پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیوٹو سے 170کلو میٹر جنوب مغربی ساحل تھا جبکہ گہرائی 19کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔