مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سعودی عرب کے خلاف عظیم مظاہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین نے سعودی عرب کو دیئے گئے مصری جزیروں تیران اور صنافیر کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہےجبکہ پولیس نے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے عظیم مظاہرے کو طاقت کے ذریعہ کچلنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے حملے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو آنسو گیس کے ذریعہ متفرق کرنے کی کوشش کی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے قاہرہ کے مغربی علاقہ المہندسین میں کئی مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔تیران اور صنافیر چزائر ،سینا جزیرے کے قریب واقع ہیں۔مصر کا ان دو جزیروں پر 1950 سے قبضہ ہے ان جزیروں میں کوئی آبادی نہیں ہے۔