اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2016 - 17:57

پاکستان کے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچی جہاں بلاک کے داخلی اور خارجی راستے بند کرتے ہوئے دفاتر کی تلاشی کے بعد 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچی جہاں بلاک کے داخلی اور خارجی راستے بند کرتے ہوئے دفاتر کی تلاشی کے بعد 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اچانک جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں تلاشی لینا شروع کردی جب کہ اہلکاروں نے ایڈمن بلاک کے مختلف کمروں میں چھان بین بھی کی جس کے بعد 5 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر خالدعراقی نے 5 افراد کوحراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچوں افراد کاتعلق جامعہ کراچی کےشعبہ اکاؤنٹس سے ہے جب کہ شعبہ اکاونٹ میں کارروائی کی وجوہات کا کوئی علم نہیں ہے۔