اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2016 - 16:32

برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے شبہ میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے شبہ میں گیٹ وک ایئر پورٹ اور برمنگھم سے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔