پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں مسلح کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی شانگلہ محمد الیاس سبزی منڈی کے علاقے میں محافظوں کے ہمراہ دورہ پر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم ان کے محافظ زخمی ہوئے۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں سے زبردست خطرات لاحق ہیں ، وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔