مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام میں پولیس اسٹیشن کےباہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع تنسوکیا میں مظاہرین مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بجلی کی تار گر پڑی جس کے نتیجے میں 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد قتل کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کررہی تھی جب کہ اس دوران مظاہرین نے لاٹھی اور پتھروں سے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے بجلی کی تار ٹوٹ گئی۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2016 - 00:59
ہندوستانی ریاست آسام میں پولیس اسٹیشن کےباہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔