مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی سربراہی میں جوائنٹ آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کیا جانے والے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی ، رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر شامل ہوں گے ۔ آپریشن کے دوران سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کو بھی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی مدد حاصل ہوگی ۔
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2016 - 00:31
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔