اجراء کی تاریخ: 8 اپریل 2016 - 18:46

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تین شیعہ مسلمانوں کو اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ نماز جمعہ پڑھ کر گھر واپس جارہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تین شیعہ مسلمانوں کو اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ نماز جمعہ پڑھ کر گھر واپس جارہے تھے۔ ایس ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن عرب مہر کے مطابق شہید ہونے ہونے والے تمام افراد اہل تشیع کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے امام بارگاہ نجف میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں شمیم رضوی اور ان کے دو بیٹے ہاشم اور صادق شامل ہیں۔ رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور ناگن چورنگی کی طرف سے سروس روڈ سے آئے اور اسی جانب فرار ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔