ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اپنے 6 ارب یورو کی امداد کے وعدے پورے نہ کئے تو اس کے ساتھ کیا گیا مہاجرین سے متعلق معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اپنے 6 ارب یورو کی امداد کے وعدے پورے نہ کئے تو اس کے ساتھ کیا گیا مہاجرین سے متعلق معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کے تحت یونان سے مہاجرین کی ترکی میں واپسی کے عوض انقرہ حکومت کو چھ ارب یورو کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یونان سے ہر شامی شہری کی ترکی واپسی کے بدلے میں ایک شامی مہاجر باقاعدہ قانونی طریقے سے یورپ بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترکی مہاجرین کی بےبسی کو اپنی درآمد کے لئے استعمال کررہا ہے۔