ہندوستانی ریاست بہار میں الکحل کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار میں الکحل کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل سے ریاست میں الکحل کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی ہے جب کہ پابندی کا مقصد لوگوں میں الکحل پینے کی عادت کو ختم کرنا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے نہ صرف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے بچوں کی تعلیم پر بھی برا اثر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں الکحل کی پابندی کا وعدہ کیا تھا جب کہ ریاست کی تمام جماعتوں نے اس فیصلے حمایت کی ہے۔