اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل فدوی نے امریکہ کو خطے میں جاری بحران ، کشیدگی اور دہشت گردی کا اصلی باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری امریکی شرارتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی طاقت اور قوت میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی نے امریکہ کو خطے میں جاری بحران ، کشیدگی اور دہشت گردی کا اصلی باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  خطے میں جاری امریکی شرارتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی طاقت اور قوت میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

جنرل علی فدوی نے کہا کہ امریکہ خطے میں بدامنی کا اصلی سبب ہے اگر امریکہ  اپنی بساط اپنے ملکی حدود کے اندر لے جائے تو خطے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ایرانی سپاہ نے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران کی خطے میں امریکی شرارتوں پر کڑی نظر ہے اور ایران اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل فدوی نے جنگی کشتیوں کی ساخت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ اپنے دشمن کی طاقت اور قدرت کو دیکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔