مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال فروری میں شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں اب تک 252 دہشت گرد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے جاری شدہ بیان کے مطابق اس دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کا 640 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ خالی کروالیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے مانا، گرباز، لاٹاکا، انزرکاز اور ماگروٹی کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرادیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ان کے آخری ٹھکانے پر لڑائی جاری ہے۔