مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا۔ کان میں دھماکے سے 13 مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 3 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، بعد ازاں مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کان میں کام کرنے والے اکثر مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے شانگلہ میں سپرگوں سے تھا۔ واضح رہے کہ اورکزئی میں 4 ہزار کے قریب کانیں ہیں جن سے کوئلہ نکالا جاتا ہے جبکہ یہاں 3 ہزار سے زائد کان کن کام کر رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 اپریل 2016 - 16:11
پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔