جنوبی کوریا نے کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 36 چینی فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کر دی ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے شیہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 36 چینی فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی باقیات کو سپرد کرنے کی تقریب جنوبی کوریا کے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی۔جنوبی کوریا کے لئے چینی سفیر نے تابوتوں کو چین کے قومی جھنڈے میں لپیٹ کرانہیں فوجی طیارے میں وطن کے لئے روانہ کیا ۔واضح رہے کہ کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ہر سال دونوں ملک اس حوالے سے مشاورت کرتے ہیں۔