مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ جنر ل عاصم باجوہ کی جانب سے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی بحریہ کے جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کر دیا گيا ہے ،بیان میں بھارتی جاسوس نے انتہاپسندانہ کارروائیوں کا اعتراف کیاہے ۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے سے رد عمل کا اظءار کرتے ہوئے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو مسترد کر دیا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان بھارتی بحریہ کے گرفتار سابق افسر تک قونصلر رسائی دے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2016 - 01:37
بھارت نے پاکستان میں اپنی بحریہ کے گرفتار سابق افسرکا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے۔