اجراء کی تاریخ: 29 مارچ 2016 - 23:01

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا دورہ آسٹریا ملتوی ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کے حکام نے باہمی مشاورت کے بعد کسی مناسب وقت میں اس سفر کو انجام دینے پراتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا دورہ آسٹریا ملتوی ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کے حکام نے باہمی مشاورت کے بعد کسی مناسب وقت میں اس سفر کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر کو آسٹریا روانہ ہوں گے۔بعض ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ آسٹریا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گيا ہے۔