شام کے الدرعا علاقہ میں دو وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ کے درمیان لڑائي کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ارائے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے الدرعا علاقہ میں دو وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ کے درمیان لڑائي کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر داعش سے منسلک دہشت گرد گروہ تحریک المثنی بھی داعش سے الگ ہوگيا ہے اور اس نے المرابطین کے نام سے الگ گروپ تشکیل دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق القلمون میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔