مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور لاہور دھما کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے لاہور میں ہونے والے خود کش دھما کےشدید مذمت کی اور اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے بم دھماکے میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جو کہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے تاہم ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ لاہورمیں گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2016 - 00:01
بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور لاہور دھما کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔