مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کے الزام میں گرفتار 3افراد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ سکیورٹی خدشات اور پولیس کی کمی کے باعث برسلزحملوں کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے تقریب منسوخ کردی گئی ۔
بیلجیئم کے پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار 3افراد پر دہشت گرد حملوں کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ برسلز ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث تیسرا مشتبہ ملزم فری لانس صحافی فیصل شفو ہے ، فیصل شفو کو اس کے گھر پر چھاپا مارکارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ، بیلجیئن میڈیا کا کہنا ہے کہ فیصل شفو ممکنہ طورپر ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں نظر آنے والا تیسرا ملزم ہوسکتا ہے ۔
پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار ملزم فیصل شفو پر دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ دوسرے 2 ملزمان ابوبکر اور رباہ کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور دہشت گرد گروپ کی رکنیت رکھنے کا جرم عائد کیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 27 مارچ 2016 - 15:43
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کے الزام میں گرفتار 3افراد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔