اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2016 - 13:11

فرانس کے وسطی شہر ایلیئر میں منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وسطی شہر ایلیئر میں منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے وسط میں تیز رفتار منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ منی بس کا ڈرائیور اور ٹرک میں سوار 2 ڈرائیور محفوظ رہے تاہم زخمی حالت میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق منی بس سوئٹزرلینڈ سے پرتگال جارہی تھی کہ فرانس کے وسط میں حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پرتگال سے ہے۔