مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ امین کا گلا کاٹا گیا جب کہ دوسرے نوجوان کو جلایا گیا ہے تاہم قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔قتل ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت 30 سالہ امین کے نام سے ہوئی ہے جس کا گلا کاٹا گیا جب کہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 13:35
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔