بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ، رائل پیلس،میٹرواسٹیشن پر 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حواے سے نقل کیا ہے کہ بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ، رائل پیلس،میٹرواسٹیشن پر 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ، رائل پیلس،میٹرواسٹیشن پر 4 دھماکوں میں 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد  زخمی ہوگئے جس کے بعد فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے برسلز اور اس کے گرد و نواح میں کرفیو نافذ کردیا۔ حکومت نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلب کیا گیا ہے، سکیورٹی اداروں نے بیلجئم فرانس سرحد بند کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی قریبی عمارتیں اور یورپی یونین کے دفاترخالی کرالئے اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی۔ برسلزکے زیونٹم ایئرپورٹ کے ڈیپارچر ہال میں امریکی کاؤنٹر کے قریب 2 زورداردھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایئرپورٹ دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد یورپی یونین انسٹی ٹیوشن کے قریب میٹرومال بیک اسٹیشن پر بھی یکے بعدیگرے زور دار 2 دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے لہذا ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔