اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2016 - 18:10

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آج کے دن کو یورپ کے لئے غم انگیز دن قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آج کے دن کو یورپ کے لئے غم انگیز دن قراردیا ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آج 4 بم دھماکوں میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے یہ حملے برسلز کے ایئرپورٹ اور میٹرو میں ہوئے جس کے بعد برسلز میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ برسلز پولیس نے چند روز قبل پیرس حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد صلاح عبدالسلام کو گرفتار کیا تھا۔ ادھر بیلجیئم کی وزارت داخلہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔