اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر رہبر معظم انقلاب اسلامی سے گفتگو کی اور انھیں نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی نئے سال کی مناسبت مبارک باد پیش کرتے ہوئے حکومت اور ایرانی قوم کی سرافرازی کے لئے دعا فرمائی۔