مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں حساس اداروں اور پولیس نے فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 30 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کےمطابق حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد گرفتار کیے گئے جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں مزید تحقیقات کے لیے تھانہ پیرودہائی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے سرکاری یونیفارم، ایس ایم جی، پستول، گولیاں، میگزین، گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2016 - 12:35
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں حساس اداروں اور پولیس نے فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 30 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔