اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2016 - 01:06

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر صحیح طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے آئی اے ای اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں باضابطہ طور پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے ایران اور گروپ 1+5  کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر صحیح طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے آئی اے ای اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں باضابطہ طور پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے۔ یورپی یونین کی  خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ وہ 16 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کےساتھ اس دورے میں یورپی یونین کے مختلف اداروں محکمہ موسمیات ، انرجی ، ماحولیات ، انسانی وسائل، تعلیمی امور اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے کمیشن کے سربراہان بھی شامل ہوں گے ۔
فیڈریکا موگرینی نے کہاکہ دورہ تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، انرجی کے مختلف شعبوں اور پرامن ایٹمی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی ۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں پناہ گزینوں کے مسائل ، انسداد منشیات ، سائنسی تحقیقات اور ساتھ ہی علاقائی مسائل پر خاص طور سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔