عراقی فورسز نے الرمادی کے مغرب میں واقع المحمدی شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے الرمادی کے مغرب میں واقع المحمدی شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار میں رمادی کے مغرب میں واقع المحمدی شہر کو داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے اس کارروائی میں عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔