مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں افریقی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور افریقہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا منصوبہ آئندہ پانچ سال کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد پیدا ہونے والے صورت حال کی روشنی میں اقتصادی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور افریقہ کے درمیان باہمی روابط اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اس ملاقات میں ایران اور افریقہ کے اعلی حکام کے سفر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2016 - 14:03
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران اور افریقہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا منصوبہ آئندہ پانچ سال کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔