مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا اتحاد المسلمین کے صدر اور معروف بھارتی پارلیمنٹیرین اسد الدین اویسی کی جانب سے " بھارت ماتا کی جے " کا نعرہ نہ لگانے کے بیان پر تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے الہ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راہنما شیام دیویدی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اسد الدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا وہ اسے ایک کروڑ روپے انعام دے گا۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے حامی انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے " بھارت ماتا کی جے" کا نعرہ لگانا ضروری ہے جبکہ ہندو قوم پرست تنظیم اور بھارت میں فسادت برپا کرنے والی سب سے بڑی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے سربراہ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ نئی نسل کو " بھارت ماتا کی جے" کا نعرہ سکھانے کی ضرورت ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2016 - 01:02
آل انڈیا اتحاد المسلمین کے صدر اور معروف بھارتی پارلیمنٹیرین اسد الدین اویسی کی جانب سے " بھارت ماتا کی جے " کا نعرہ نہ لگانے کے بیان پر تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے الہ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راہنما شیام دیویدی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اسد الدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا وہ اسے ایک کروڑ روپے انعام دے گا۔